پاکستان میں یومیہ 2کروڑ مرتبہ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد( ساجد چوہدری) روزانہ 2کروڑسے زائد مرتبہ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوششیں ہوتی ہیں،پی ٹی اے اب تک ایک لاکھ ایک سو تراسی توہین آمیز اور آٹھ لاکھ چوالیس ہزار آٹھ سو فحش ویب سائٹس بلاک کرنے میں کامیاب رہا ہے ، پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں ۔