نجی شعبے کی سرمایہ کاری کےلیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،مراد شاہ

14 نومبر ، 2024

کراچی ( نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی کاروباری فضا کو بہتر بنانا ان کی حکومت کا مقصد ہے،سندھ میں اداروں کی کارکردگی بڑھائی جا رہی ہے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کےلیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہارسٹ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی، سماجی ترقی اور معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔