ان لینڈ ریونیو کے تبدیل ہونیوالے تمام افسران موجودہ عہدوں سے فوری فارغ

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) حکومت پاکستان کےوفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی منظوری سے بدھ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ان لینڈ ریونیو سروس کے ان تمام افسران کو فوری طور پر ان کے موجودہ عہدوں سے فارغ قرار دیا گیا ہےجنکا تبادلے یا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا یہ نوٹیفکیشن ان افسران پر لاگو نہیں ہوگا جنہوں نے چارجز پہلے ہی چھوڑ دیئے ہیں۔