لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے منفرد اور شاندار کلینک آن ویل اور فیلڈ ہاسپٹل پراجیکٹ نے صوبے کے 37اضلاع میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں ، 148دنوں میں ساڑھے53 لاکھ سے زائد مریضوں کا دہلیز پر مفت اور بہترین علاج کیا گیا۔ کلینک آن ویل کی سروسز سے روزانہ اوسطاً30ہزار سے زائد مریض مستفید ہورہے ہیں ، سیمی اربن اور گنجان علاقوں میں 202 کلینک آن ویل وین اور 42الٹرا ساؤنڈ پلس وین ، لاہورکے سیمی اربن اور گنجان آبادیوں میں 15کلینک آن ویل او ر3الٹرا ساؤنڈ گاڑیاں خدمت کے عمل میں مصروف ہیں ، دیہات کے ایک لاکھ سے زائد افراد کو مفت لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ مریم کا کہنا ہے کہ سارے وسائل عوام پر ہی خرچ کریں گے۔ اچھا علاج، ادویات اور ٹیسٹ دیہات میں رہنے والوں کا حق ہے۔ پراجیکٹس کی ڈیلی مانیٹرنگ ہورہی ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہربانی (Kindness day) کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواہش ہے پاکستان میں ہر دل خوش اور ہر چہرہ مسکراتا نظر آئے۔مہربانی کو زندگی کا حصہ بنائیں اور آئندہ نسل کو بہتر دنیا دیں ،مہربانی ایسی غیر مرئی طاقت ہے اسکے اثرات دل میں محسوس ہوتے ہیں۔ کسی کا بوجھ بانٹنا،دل جوئی کرنا،مسکرا کر بات کرنا نبی کریم کی سنت مبارکہ ہیں، وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ کے بھائی سجاد حسین پیر زادہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایرانسے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیوگتریز نے جنگ بندی اور امن کے لئے پاکستان کے حالیہ کلیدی...
کراچی امریکی جریدے ٹائمز نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کو بچانے کےلیے...
اسلام آباد ایران ، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا،...
اسلام آباد مشرقی وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن کا اگلا اہم قدم آج اس وقت اٹھایا جائے گا جب...
کراچی ایران میں ہمارا مشن صرف حکومت کی تبدیلی پر ختم ہوگا، موساد سربراہ کا اعلان، ڈیوڈ بارنیاکا کہنا تھا...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...