کراچی (نیوز ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اقتدار کی پرامن منتقلی پر ایک دوسرے سے اظہار تشکر کیا، ادھر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کیلئے اہم نامزدگیاں کردی ہیں ، ٹی وی میزبان اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کردیاجبکہ ایلون مسک حکومتی کارکردگی کی نگرانی کریں گی ، صیہونی نواز مائیک ہکا بی اسرائیل میں سفیرہوں گے۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ٹرمپ نے جو بائیڈن سے کہا ہے کہ ’سیاست ایک مُشکل کام ہے،‘ اسی کے ساتھ ساتھ انھوں نے جو بائیڈن کا اقتدار کی پُر امن منتقلی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا جس پر جو باییڈن نے اُن کا جواباً شکریہ ادا کیا۔ٹرمپ کا ملاقات کے دوران کہنا ہے کہ ’میں اس تبدیلی کی بہت تعریف کرتا ہوں جو اتنی ہموار ہو، جتنی آسانی ہو سکے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کیلئے جان ریٹکلیف کو نامزد کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ نو منتخب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ایلون مسک اور سابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ویوک رام سوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی (DOGE) کی سربراہی کریں گے۔
اسلام آباد شہری پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس، ڈیوٹیزاورمارجن کےبوجھ تلےدب گئے۔پیٹرول پرایک سوسات روپے بارہ پیسے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ،سینیٹر...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کو3 ماہ میں قصہ پارینہ بنانے کا عزم ،شرکاء کا پاکستا ن سے...
اسلام آباد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ سٹیٹ...
اسلام آباد ایف بی آر کے 39 انسپکٹرز ان لینڈ ریونیو کی مستقل بنیادوں پر تقرریاں ،تعلیمی اسناد اور دوسری اسناد...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے 50 منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے...
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بغیر پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے...
اسلام آباد پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس افطار سے نصف گھنٹہ قبل ختم ہو گیا ، اجلاس کے اختتام پر سپیکر...