کراچی‘ کوئٹہ کسٹم کلکٹریٹ کے ڈپٹی کلکٹروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس (BS-17) کے افسران کے تبادلوں اور تعیناتی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔حماد احمد، جو پہلے کلکٹریٹ آف کسٹمز، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جی آئی اے پی)، کراچی میں ڈپٹی کلکٹر (پی سی ایس/بی ایس-18 ایٹنگ چارج پر) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کوئٹہ میں ڈپٹی کلیکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔مس کشمالہ تحسین، جو پہلے کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ایسٹ)، کسٹمز ہاؤس، کراچی میں ڈپٹی کلیکٹر (پی سی ایس/بی ایس-18 ایٹنگ چارج پر) کے طور پر تعینات تھیں، اب انہیں کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، کراچی میں ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔