PIAکی نجکاری ‘دوبارہ اظہاردلچسپی طلب کرنیکی تجاویز پیش

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد(ایجنسیاں)پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈکے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ سے اظہار دلچسپی طلب کرنے اور جی ٹو جی آپشن اختیار کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں ۔وفاقی وزیر نجکاری وسرمایہ کاری بورڈ کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔نجکاری بورڈنے پی آئی اے کے 60 فیصد حصص کے حصول کے لئے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی جانب سے جمع کرائی گئی 10 بلین روپے کی بولی پر غور کیا اور بولی کو مسترد کرنے کی سفارش کی جبکہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ ہوا۔اجلاس میں ممبران کی نجکاری کے عمل میں شرکت کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔