کراچی سے روانہ ہونے والامال بردارجہازچٹاگانگ پہنچ گیا

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( صالح ظافر) ایک مال بردار جہاز جو گزشتہ ہفتے کراچی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا، بنگلہ دیش کے چٹاگانگ بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے اور اس نے دونوں ممالک کے درمیان پہلی براہ راست سمندری رابطے کی بنیاد قائم کی ہے۔ سفارتی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے "مثبت" اور "خوش آئند" قرار دیا ہے۔ 2,300 ٹی ای یوز کی گنجائش کے ساتھ مختلف اشیاء لے کر آنے والے اس جہاز کے سفر نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارت کی بڑھتی ہوئی طلب کو اجاگر کیا ہے۔