5 رکنی بینچ نے کیس ٹرانسفر کے حوالے سے 3رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

14 نومبر ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے 3 تین رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، عدالت نے ظہیر عباس ربانی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ٹرائل سے پہلے کیس کسی دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے سیشن ججز کے اختیارات بحال کر دیئے،عدالت نے درخواست واپس سیشن جج کو بھجواتے فیصلہ کرنیکی ہدایت کر دی۔