پیٹرول 2.58، ڈیزل 5.91روپے فی لیٹر تک مزید مہنگا ہونے کا امکان

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) نومبر کے دوسرے پندرہواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے پیٹرول کے نرخ میں 2.58روپے لیٹر اور ڈیزل میں 5.91روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ متعلقہ سینئر حکام کے مطابق یہ اضافے گذشتہ 12دنوں میں خام تیل کے نرخ میں اضافے کی وجہ یہ ہوگی۔ عالمی منڈیوں میں عرب خام تیل 75.49ڈالرز فی بیرل،72آر او این 76.649 ڈالرز فی بیرل ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں کیروسین آئل کے دام 87.6ڈالرز فی بیرل ہیں۔ درآمدی پرمیم پیٹرول پر 9.10ڈالرز فی بیرل اور ڈیزل پر 5ڈالر فی بیرل ہے۔ رواں پندرہواڑہ ختم ہونے میں تین دن رہ گئے ہیں۔اس دوران تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو ممکن ہے جس کے بعد میں 16نومبر کو کوئی قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیصلہ خود وزیراعظم شہباز شریف کریں گے پیٹرول کے نرخ میں مذکورہ اضافے سے قیمت 248.38روپے سے بڑھ کر 250.96روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی 255.14روپے سے بڑھ کر 261.05روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ کیروسین کی نئی ممکنہ قیمت161.54روپے بڑھ کر 167.08 روپے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت5.90 روپے اضافے کے ساتھ 153.41 روپے فی لیٹر ہوگی۔