پاور سیکٹر میں اصلاحات: 2025 میں پہلا آزاد پاورکنٹریکٹ شروع ہوگا

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد(اسرار خان) طویل المدتی توانائی کے مسائل کے حل کے لیے پاور سیکٹر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں، جن کا مقصد نظام میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور مہنگی بجلی کی پیداوار سے نمٹنا ہے، وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد نظام مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) کا قیام مارچ 2025 میں ہوگا اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری سے پاور سیکٹر کو ایک مسابقتی اور شفاف مارکیٹ میں تبدیل کیا جائے گا۔ڈسکوز کے پروفیشنل بورڈز نے پہلی سہ ماہی میں سرکلر ڈیٹ میں 170 ارب روپے کی کمی کی ہے۔ انہوں نے ناقص منصوبہ بندی پرتنقید کی اورنیٹ میٹرنگ سسٹم کے اخراجات بڑھنے پر نظر ثانی کاعندیہ بھی دیا،انہوں نے برطانیہ کو پاکستان کے لیے ایک اہم ترقیاتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی سیکٹر میں اصلاحات کو اقتصادی دباؤ کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے بجلی کی مہنگی پیداوار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کبھی کم قیمت پر بجلی پیدا کرنے کے اصول پر عمل نہیں کیا۔"پاکستان نے ہمیشہ مہنگی بجلی خریدی ہے۔