اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے آئینی بینچ میں مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی ، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی بینچ 14اور 15نومبر کو مجموعی طور پر آئینی نوعیت کے 34مقدمات کی سماعت کرے گا،کاز لسٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں جن میں ایک مقدمہ سال1993 کا بھی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کے حوالے سے درخواست خارج ہونے کیخلاف نظر ثانی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ، اس کے علاوہ عام انتخابات 2024 دوبارہ شیڈیول کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، کاز لسٹ کے مطابق سرکاری افسران کے غیر ملکی شہریوں سے شادی پر پابندی کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکائونٹس پر ازخود نوٹس کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے،سیاسی رہنما محمد علی درانی کی جانب سے دائر ملک کا لوٹا گیا پیسہ دیگر ممالک سے واپس لانے کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، کاز لسٹ کے مطابق دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں،اسی حوالہ سے گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع ہراسانی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے، کنونشن سنٹر اسلام آباد کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے،اس حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسی کے نوٹ پر از خود نوٹس لیا گیا تھا، کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچ چودہ نومبر کو اٹھارہ جبکہ پندرہ نومبر کو سولہ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
کراچی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان اور لکی مروت سمیت دیگر علاقوں...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس...
اسلام آبادچیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس یحیٰ آفریدی نے اعلی عدلیہ کے احتساب اور عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے...
اسلام آبادنواز شریف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہو کر کوئی منفی یا لا تعلقی کا پیغام...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت قانون و انصاف ،بیرسٹر...
اسلام آ باد کشتی حادثات نے کتنے پاکستانیوں کی جان لے لی ؟ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش ، وقفہ سوالات کے دوران...
لاہوروفاقی اور پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے...
اسلام آبادپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف حسب روایت رمضان المبارک کا آخری عشرہ عمرے کی...