راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد نے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پرپنجاب پولیس سے ہیڈکانسٹیبلوں کی خدمات طلب کرلیں۔ڈی آئی جی ایسٹیبلشمنٹ ٹو برائے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی جانب سے صوبہ بھرکے آرپی اوزکے نام بھیجے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ این پی اے نے اسلام آباد میں تعیناتی کے لئے پنجاب پولیس کے درج ذیل معیار کے حامل ہیڈ کانسٹیبلوںکی خدمات طلب کی ہیں۔ ایسے حوالدارجو میٹرک پاس اور اس سےزیادہ تعلیم رکھتے ہوں میس مینجمنٹ،موٹر ٹرانسپورٹ، سکیورٹی، ڈرل انسٹرکٹر،پی ٹی،فزیکل فٹنس اور تیراکی کے شعبوں خدمات انجام دے سکیں ۔مذکورہ معیار پر پورا اترنے والے اور این پی اے میں تبادلے کے خواہش مند کنفرم شدہ ہیڈ کانسٹیبلوں کے نام 19نومبر تک سینٹرل پولیس آفس لاہور بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
راولپنڈی حکومت پنجاب نے شہناز اختر کو ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن تعینات کر دیا جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز...
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ میں 66سالہ شخص نے خودکشی کر لی، فیز7میں رہائش پذیر نے مالی پریشانی کے باعث خود کو...
اسلام آباد سید مہربان حسین کاظمی کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزا 19جولائی بروز اتوار...
راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ندیم ناصر نے گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کے دورہ...
راولپنڈی، اسلام آباد راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں، طلائی و چاندی کے زیورات، موبائل...
راولپنڈی ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے گزشتہ روز چوہدری عمران یونس گجر کی قیادت میں...
اسلام آباد مجلسِ عزا زیرِاہتمام سید عون محمد رضوی فاؤنڈیشن بسلسلہ شہادت جناب حضرت سکینہ18جولائی بروزہفتہ...
اسلام آباد مجلس عزاء زیر اہتمام مسز عون محمد رضوی یکم صفر المظفرشام 4 بجے بمقام امام بارگاہ ابو محمد رضوی...