چار بھٹے سر بمہر،11افراد گرفتار

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت میں بھٹہ مالکان نے رات کو بھی کاروبار چلانا شروع کر دیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے سموگ میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ایکشن شروع کر دیا۔ترجمان کے مطابق فضائی آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے4 بھٹے سیل کر دیئے گئے ۔گیارہ افراد کو گرفتار کر نے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔