سڑکوں کی مختلف سکیموں کے نظر ثانی شدہ تخمینوں کی منظوری

14 نومبر ، 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے روڈ سیکٹر میں مختلف سکیموں کے نظر ثانی شدہ تخمینوں کی منظوری دیدی۔کمشنر آفس میں اجلاس میں کہوٹہ، تلہ گنگ،سوہاوہ،جہلم میں مختلف نظر ثانی شدہ سڑکوں کی سکیموں کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں راولپنڈی ڈویژن میں 395 سکیمیں شامل ہیں جن میں سے 274 جاری اور 121 نئی ہیں۔