ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

14 نومبر ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راول روڈ پر ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔تھانہ وارث خان پولیس کے مطابق بدھ کی رات راول روڈ پر حادثہ میں ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔اس کی لاش رات گئے بے نظیر بھٹوہسپتال منتقل کردی گئی۔