12 سو کلو مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

14 نومبر ، 2024

دینہ (نامہ نگار، نمائندہ جنگ ) موٹر وے پولیس نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 1200کلو گرام سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر کے گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق مردہ مرغیاں گجرات سے رولپنڈی سپلائی کی جا رہی تھیں۔ ترجمان کے مطابق گاڑی اور ڈرائیور کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تحویل میں دیدیا گیا جبکہ مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔