سی بی کیئر موبائل ایپ اور سی بی کیئر پورٹل کا افتتاح

14 نومبر ، 2024

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈعلاقوں کے باشندوں کے لئے شہری خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لئےنیا ڈیجیٹل انٹرفیس لانچ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے راولپنڈی میں سی بی کیئر موبائل ایپ اور سی بی کیئر پورٹل کا افتتاح کیا۔ شہری پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن، پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ، ڈاؤن لوڈ بل، ادائیگی کی تصدیق اور رجسٹرڈ شکایات اور درخواستوں کی حیثیت کی جانچ پڑتال سمیت مختلف شہری خدمات کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔