راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دوروزقبل مبینہ طور پر اغواہونے والے پٹرول پمپ مالک کے خلاف سرقہ باالجبرکی ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ تھانہ صادق آباد کو ملک عادل اکرام نے بتایا کہ میں اپنے پٹرول پمپ واقع ائر پورٹ روڈ فیصل کا لونی راولپنڈی موجود تھا کہ بروکر فرخ شاہ کے ساتھ بشارت، ارشاد اور وسیم آئے۔ بشارت نے کہا کہ مجھے صادق آباد پمپ کے لئے پٹرول درکار ہے ، 4 روپے لٹر کمیشن ہو گا۔ بشارت نے مجھ سے 11ہزار 20 لٹر پٹرول مالیتی 27لاکھ 2ہزار 878 روپے کاسودا کیا کہ پے منٹ پمپ پر خالی کرنے کے بعد کروں گا ۔میں نے اپنے ٹینکر میں 11020 لٹر پٹرول لوڈ کروایا اور ڈرائیور گل محمد اور فرخ شاہ ٹینکر لے کر صادق آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔ جب کری روڈ پر پہنچے تو بشارت، ارشاد اور وسیم نے ٹینکر رکوایا اور بشارت نے گاڑی میں بیٹھتےہی پسٹل نکال کرڈرائیور اور فرخ شاہ سے موبائل فون چھین لئے اور ٹینکر کو فیض آباد کی طرف مڑوا دیا اور وہاں سے ترنول سے تھوڑا آگے لے جا کر مشین کے ذریعے پٹرول دوسری گاڑی میں خالی کرلیا۔بشارت کے بھائی نے الزام لگایاتھاکہ اس کے بھائی کو4پولیس والے وکیل کالونی میں اس کے گھرسے زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ۔
راولپنڈی حکومت پنجاب نے شہناز اختر کو ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن تعینات کر دیا جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز...
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ میں 66سالہ شخص نے خودکشی کر لی، فیز7میں رہائش پذیر نے مالی پریشانی کے باعث خود کو...
اسلام آباد سید مہربان حسین کاظمی کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزا 19جولائی بروز اتوار...
راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ندیم ناصر نے گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کے دورہ...
راولپنڈی، اسلام آباد راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں، طلائی و چاندی کے زیورات، موبائل...
راولپنڈی ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے گزشتہ روز چوہدری عمران یونس گجر کی قیادت میں...
اسلام آباد مجلسِ عزا زیرِاہتمام سید عون محمد رضوی فاؤنڈیشن بسلسلہ شہادت جناب حضرت سکینہ18جولائی بروزہفتہ...
اسلام آباد مجلس عزاء زیر اہتمام مسز عون محمد رضوی یکم صفر المظفرشام 4 بجے بمقام امام بارگاہ ابو محمد رضوی...