ہاؤ سنگ اتھارٹی کے 18کمرشل پلاٹ ساڑھے پانچ ارب روپے میں نیلام

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤ سنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سکیٹر جی 13 اور جی 14 کے کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام گندھارا سٹیزن کلب ایف نائن پارک اسلام اباد میں ہوا۔ سرمایہ کاروں نے نیلامی میں 18 پلاٹ خریدے جس کے نتیجے میں ہاؤ سنگ اتھارٹی کو ساڑھے پانچ ارب کا ریونیو حاصل ہوگا۔ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کشمیر ہائی وے پٹرول پمپ اور بقیہ کلاس تھری اور مرکز کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی آج جمعرات کو کی جائے گی ۔