جرائم کی بیخ کنی اور موثر سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں‘ آئی جی اسلام آباد

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی نا صر رضوی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں امن عامہ اور کرائم صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ تمام ڈویژنز کے ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل افسران نے بریفنگ دی جبکہ نفری کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔ آئی جی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی بیخ کنی اور موثر سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔