ماں بیٹے اور لڑکی سمیت 3افراد اغواء

14 نومبر ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹے اور ایک لڑکی کو اغواءکرلیا گیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کومقبول احمد نے بتایا کہ میری بیٹی (ف) عمر21سال کو ابوبکر ،اویس اور ساحرہ اغواء کر کے لے گئے۔گھر سے طلائی زیورات 3 تولے بھی لے گئی۔تھانہ ٹیکسلاکو تیمور شہزاد نے بتایاکہ میری بیوی (س) اور بیٹےمحمد معراج کوکسی نے اغواءکرلیا ۔