چھوٹے بڑے کارخانے پاکستان کی جی ڈی پی کا 64فیصد حصہ ہیں،میاں اکرم فرید

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( جنگ نیوز) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن جنیوا اور وفاقی وزارت برائے سمندر پار پاکستانی اور ترقی انسانی وسائل کے باہمی اشتراک سے دو روزہ سہ فریقی قومی لیبر کانفرنس ہوئی۔ آخری روز چیئرمین سینٹرل ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان، سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی میاں اکرم فرید نے اپنے کلیدی خطاب میں پاکستانی انڈسٹری میں بین الاقوامی لیبر قوانین خصوصا آکیو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چار لاکھ سینتالیس ہزار پانچ سو کے قریب چھوٹے بڑے کارخانے ہیں جو پاکستان کی جی ڈی پی کا ٪64 حصہ ہے۔