اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان ذیابیطس کے پھیلائو کے لحاظ سے دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ ملک میں33ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا اور آبادی کا 26فیصد ہیں۔ ورزش نہ کرنا، انرجی ڈرنکس کے استعمال، صحتمند سرگرمیوں اور سہولیات کے فقدان سے نوجوان اور کم عمر افراد میں بھی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذیابیطس کی سکریننگ کیلئے مفت سہولیات مہیا اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ مرکزی صدر پیما پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے ذیابیطس کے عالمی دن پر کہا کہ مرغن اور غیر صحتمند کھانوں کو مجموعی کلچر کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ نوجوان نسل جسمانی سرگرمیوں کی بجائے موبائل سکرین کو کھیل کا ذریعہ بنائے ہوئے ہے۔ ورزش نہ کرنا موٹاپے اور ذیابیطس میں اضافے کا باعث بن رہاہے۔
راولپنڈی راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے، پسند کی شادی کرے والے شخص کو قتل کر دیا گیا،...
راولپنڈی گیس لیکیج سے ایک خاتون بے ہوش ہو گئی، ریسکیو 1122 کے مطابق ڈھوک سیداں روڈ پر واقع گروٹی سٹاپ، سٹریٹ...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں شہری گاڑی اور 11موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری ہیں،موبائل...
راولپنڈی نالہ لئی میں گرنے والے معصوم بچے کو بچاتے ہوئے والد بھی پانی کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا، ریسکیو...
راولپنڈی مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ضلعی عاملہ برائے...
راولپنڈیاسلام آباد راولپنڈی میں پولیس کی مختلف کارروائیاں،31 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے۔ آئس، چرس،...
راولپنڈی سابق آئی جی پولیس اسلام آباد کی سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے معاملے پر این سی سی آئی اے نے...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026کامیابی سے جاری ہے۔سمر کیمپ میں اب تک 800سے زائد بچے حصہ...