کمپلینٹ سیل پردس ماہ میں 1104 شکایات موصول، 973حل کر دی گئیں

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)مسائل کے حل کے سلسلے میں آئی جی پی کمپلینٹ سیل 1715 کی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ 1715 پر 1104 شکایات موصول ہوئیں، جنہیں متعلقہ شعبوں تک پہنچایا گیا، 973 شکایات کو حل کیا گیا،شنوائی کا تناسب 88 فیصد رہا ۔ شہری آئی جی پی کمپلینٹ سیل 1715 میں مقدمے کے اندارج ، ٹریفک سے متعلق شکایت، کسی پولیس افسر کے خلاف شکایت ، تفتیش سے متعلق کسی قسم کی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔