کینٹ کےوارڈ نمبر 6میں آج ضمنی الیکشن ہوگا،پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27

14 نومبر ، 2024

راولپنڈی(آصف شاہ،خبر نگار خصوصی )راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ وارڈ نمبر 6 میں آج جمعرات کو ضمنی الیکشن ہوگا۔ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27اور 82 پولنگ بوتھ ہوں گے ۔ مردووٹرز کی تعداد 18781 اور خواتین ووٹرز کی تعداد17753 ہے۔ 2 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولینگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے علاقہ وارڈ 6 میں یہ ضمنی الیکشن ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملک منصور کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سیٹ خالی ہونے پرکروایا جا رہا ہے۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے طارق راجپوت ، تحریک انصاف کے پیرزادہ ذیشان ، پیپلز پارٹی کی جانب سے عدیل اعظم بٹ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔