ریٹ لسٹ کے مطابق منڈی سے اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے‘ سلیمان حیدر شاہ

14 نومبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) انتظامیہ ریٹ لسٹ تو جاری کر دیتی ہے لیکن منڈی میں اس ریٹ پر اشیاء نہیں ملتیں پھر ان اشیاء کو مہنگا قرار دیکر بلاجواز جرمانے کر دیئے جاتے ہیں۔ ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی الہ آباد سلیمان حیدر شاہ کے مطابق ہر جگہ ایک قیمت کا ہونا بہت مشکل ہے جیسے کسی ہوٹل کا کرایہ 10ہزار ہے تو کہیں پچاس ہزار روپے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ریٹ لسٹ کے مطابق منڈی سے اشیاء کی دستیابی ممکن بنائی جائے۔ ادہر شہریوں نے الہ آباد میں جرمانوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چالان رسید کے نیچے مبینہ طور پر کاربن کاپی نہیں رکھی گئی۔