موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک کیلئے ماحولیاتی سفارت کاری اور عالمی تعاون کا اہم کردارچیئر مین این ڈی ایم اے

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لئے ماحولیاتی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مشترکہ اور ماحول دوست اقدامات کے ذریعے آفات سے موثر بچاؤ اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یہ اعادہ آزبائیجان میں جاری COP-29 کے دوران پاکستان پویلین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آفات سے نمٹنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک کے لئے ماحولیاتی سفارت کاری اور عالمی تعاون درکار وسائل کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔