دھواں چھوڑنے والی 5942 گاڑیوں کے چالان

14 نومبر ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے جاری مہم کے دوران 25 اگست سے اب تک 10 ہزار814 چالان کئے گئے۔ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 5060 ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر 4875 ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 879 چالان شامل ہیں ۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 5942 چالان ٹکٹس جاری اور ایک کروڑ 18 لاکھ 84 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا۔