گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت قرعہ اندازی ، 13کسان کامیاب

14 نومبر ، 2024

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ہونے والی قرعہ اندازی کے نتیجے میں کلر سیداں کے 13 کسان کامیاب قرار پائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق سید احتشام حیدر،تنویر احمد،حیدر ضمیر کیانی،محمد زیارب،محمد بشیر،علی اصغر،محمد یوسف،الطاف حسین، عبدالرؤف، ماجد حسین اور ناصر محمود کے نام شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائدکسانوں کی درخواستیں وصول ہو ئی تھیں۔