سپیکر سے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیداروں سینئر صحافیوں کی ملاقات،مبارکباد دی،زرعی سپر ٹیکس سے آگاہ کیا

14 نومبر ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیداروں اور سینئر صحافیوں سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے زراعت پر سپر ٹیکس لگانے کے معاملہ پر صحافیوں کو آگاہ کیاکہ پنجاب میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر ارکان اسمبلی کو لازمی طور پر اپنی رائے دینی چاہیے۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ اسمبلی کور کرنیوالے صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کیلئے بڑا پیکیج تیار کررہے ہیں۔ پیکج میں صحت عامہ کی سہولیات اور اسمبلی کور کرنے والے صحافیوں کے بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات پر کام کیاجائیگا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نو منتخب پریس گیلری کمیٹی خواجہ نصیر، سیکرٹری جنرل محمد عدنان شیخ، سینئر صحافی الفت مغل، عارف ملک، اعظم ملک، ندیم چوہدری، عمر اسلم، راؤ دلشاد، عثمان بھٹی، فصیح اللہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ ماجد علی ودیگر بھی موجود تھے۔