قائمہ کمیٹی، اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں سکول ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنیکی ہدایت

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد(نامہ نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت کا اجلاس پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (PNCA) اسلام آباد میں ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔میٹنگ کے دوران، کمیٹی نے تین قانون سازی کی تجاویز پر غور موخر کر دیا جن میں راوی انسٹی ٹیوٹ (آر آئی) ساہیوال بل، 2024"، "یونیورسٹیز میں مستحق افراد کے لیے خصوصی نشستوں کی ریزرویشن بل، 2024 اور" دی نیکسس انٹرنیشنل یونیورسٹی آف ہیلتھ۔ ایمرجنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز بل، 2024 شامل ہے۔ تاہم، کمیٹی نے "ساؤتھ سٹی یونیورسٹی بل، 2024 کو کچھ ترامیم کے ساتھ شامل کرنے کی سفارش کی۔قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر نے رپورٹ پیش کی، جس کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں اسکولوں اور ڈگری کالجوں کا دورہ کرنا، خدمات کا جائزہ لینا ہے۔ کمیٹی نےدیہی علاقوں میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھرتی میں تیزی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ، کمیٹی نے وزارت خزانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکول کی سہولیات کے لیے فنڈز مختص کرے۔