اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کرپشن کیخلاف نیب کی کامیاب کارروائی، ایف بی آر کو 12 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی ضبط شدہ جائیداد یں واپس دلا دیں ، ڈی جی نیپ کراچی کا کہنا ہے کہ تمام لوٹی ہوئی رقوم متعلقہ محکموں اور افراد کے حوالے کی جائیں گی ، نیب کراچی نے کرپشن کے خلاف کامیاب کاروائی کے نتیجے میں ایف بی آر کی 128 ملین روپے مالیت کی ضبط شدہ جائیدادوں کا قبضہ واپس دلا دیا، یہ جائیدادیں سابق سنیئر آڈیٹر سیلز ٹیکس کراچی کی طرف سے ضبط کی گئی تھیں جس کے خلاف ظاہر شدہ آمدن سے بڑھ کر اثاثے بنانے کا الزام تھا، نیب کراچی نے تین ضبط شدہ جائیدادوں کا قبضہ حاصل کیا اور ڈی جی نیب کراچی نے ان جائیدادوں کا قبضہ نیب آفس کراچی منعقدہ تقریب کے دوران چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پیرز آفس فیڈرل بورڈ اف ریونیو ایف بی آر کراچی کے حوالے کر دیا، اس موقع پر ڈی جی نیپ کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام لوٹی ہوئی رقوم متعلقہ محکموں اور افراد کے حوالے کی جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی قیادت میں نیب کراچی عزم و استقلال سے بدعنوانی کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس قسم کی کاروائیوں کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ نیب مفاد عامہ کے پیش نظر بدعنوان عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لا رہی ہے۔
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،چیئرمین...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...
راولپنڈی ڈیلی جنگ ایند پریس ورکرز یونین کے انتخابات ناصر چشتی صدر اور خالد محمود جنرل سیکر ٹری بلامقابلہ...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت پولیس نے جعلی لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار کی گرفتاری کی تردید کر دی ، سوشل میڈیا پر...
اسلام آباد اسلام آباد میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں...
اسلام آباد مرکزی مسلم لیگ روزگار سہولت سے کراچی میں 1500 سے زائد خاندان مستفید ،موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ ،ماہی...
اسلام آباد محکمہ موسمیات نےرواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ و امیگریشن، محمد علی رندھاوا کی...