جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام برانچز کا اچانک دورہ

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ہائیکورٹ کی مختلف برانچوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے عملہ کو زیر التواء پرانے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔گذشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی تمام برانچز کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر رجسٹرار سردار طاہر صابر بھی ان کے ہمراہ تھے،جسٹس محسن اخترکیانی نے رِٹ برانچ، کرمنل اور سول برانچ، دائری برانچ سمیت مختلف برانچز کا دورہ کیا جس کے دوران مختلف برانچز کے افسران نے انہیں مقدمات سے متعلق بریفنگ دی،اس موقع پر انہوں نے پرانے مقدمات ترجیح بنیادوں پر مقرر کرنے اور عدالتی حکم ناموں کو فوری ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی۔