دکی:مسلح افراد کاتعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر مشینری نذرآتش3مزدورلاپتہ

14 نومبر ، 2024

دکی( نامہ نگار) دکی میںنامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کرکے مشینری کو آگ لگادی اورفرارہوگئے واقعہ کے بعد تین مزدور بھی لاپتہ ہیں پولیس کے مطابق دکی کے علاقے غڑواس کےقریب گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے دکی چمالنگ روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کےکیمپ پر حملہ کرکے مشینری ودیگر سامان کو آگ لگاکر نذرآتش کردیا جس سے جرنیٹر ودیگر سامان جل کرخاکستر ہوگیا جبکہ کیمپ سے 3مزدور نصیب اللہ ‘نورمحمد اورحکمت اللہ بھی لاپتہ ہےجن کاتعلق مریانی قبیلے سے ہے اوروہ کچلاک کے رہائشی ہیں واقعہ کے بعد ملزمان فرارہوگئے تاہم مزدوروں کے بارے میں معلوم نہ ہوسکا کہ لاپتہ ہیں یا انہیں اغواء کیاگیاہے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔