سردار عطاء اللہ مینگل کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

19 نومبر ، 2024

خضدار (آن لائن) سردار عطا اللہ خان مینگل کی چھوٹی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔ تدفین وڈھ میں ادا کردی گئی ۔ فاتحہ خوانی بھی وڈھ میں ہورہی ہے، درایں اثناء بی این پی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ ، مرکزی کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے راہشون سردار عطاءاللہ مینگل کی ہمشیرہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قائد سردار اختر مینگل سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔