کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور تمام سیکورٹی ادارے مغوی مصور خان کی بازیابی کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، مصور خان کے اہلخانہ انتہائی دکھ اور کرب میں مبتلا ہیں سیاسی لوگ ان کی دلجوئی کریں نہ کے اپنی سیاست کو چمکائیں ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے اتحاد چوک پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا کہ مصور خان اور ان کے خاندان پر ہر روز قیامت ڈھا رہا ہے مگر کچھ سیاسی جماعتوں کے لوگ ان کے اہلخانہ کے دھرنے میں شرکت کے اسے سیاسی جلسہ بنا دیا ہے سیا سی جماعتوں کو ایسا کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں پر بعض لوگوں کی الزام تراشی بے بنیاد ہے یہ وہی لوگ ہیں جو بعد میں انہی کے دفاترمیں بیٹھے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے ہمیں چاہیے کہ سب ملکر مصور خان کی بازیابی کے لئے مشترکہ کوشش کریں اور حکومت کا ساتھ دیں ۔
کوئٹہ بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میںنیب بلوچستان نے گورنمنٹ بوائز سنڈیمن ہائی سکول کوئٹہ میں...
کوئٹہ صوبائی مشیرماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
حب حب ہائیٹ کے علاقے میں ٹھیکیدار غلام حسین پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی، دو مبینہ ڈاکو...
کوئٹہعیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران سول ہسپتال کوئٹہ میں 15 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا۔ عیدالاضحیٰ کی...
کوئٹہ بی این پی عوامی ضلع بولان کچھی کے سابق صدر حاجی میر داؤد خان بنگلزئی، میر نواب خان بنگلزئی کی والدہ...
دالبندین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی اور صوبائی اعلان کے مطابق دالبندین میں بھی...
ہرنائی ہرنائی وگردونواح میں ہلکی بارش اور شدید ژلہ باری فصلات کو شدید نقصان جبکہ ندی نالوں میں سیلابی ریلے...
کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 4 ایرانی پٹرول پمپ سیل کرکے 4 مالکان کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق...