کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نیو کچلاک پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کچلاک سرکل اطہر رشید، ایس ایچ او نیو کچلاک ملک حمید ودیگر عملے کے ہمراہ جلو گیر ناکے پر معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل سواروں نے ناکہ توڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان مطیع اللہ اور جہانزیب کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دو ٹی ٹی اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لے لی، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ قبضے میں لی گئی موٹرسائیکل پیر کی صبح چمن ہائوسنگ اسکیم میں ایک شہری سے چھینی تھی جسے گلستان لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان نے بتایا کہ ان کا دس افراد پر مشتمل ایک گروہ ہے جس کا سرغنہ گرفتار ملزم مطیع اللہ ہے ملزمان نے درجنوں موٹرسائیکلیں اور موبائل چھیننے کا بھی اعتراف کیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔
کوئٹہ بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میںنیب بلوچستان نے گورنمنٹ بوائز سنڈیمن ہائی سکول کوئٹہ میں...
کوئٹہ صوبائی مشیرماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
حب حب ہائیٹ کے علاقے میں ٹھیکیدار غلام حسین پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی، دو مبینہ ڈاکو...
کوئٹہعیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران سول ہسپتال کوئٹہ میں 15 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا۔ عیدالاضحیٰ کی...
کوئٹہ بی این پی عوامی ضلع بولان کچھی کے سابق صدر حاجی میر داؤد خان بنگلزئی، میر نواب خان بنگلزئی کی والدہ...
دالبندین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی اور صوبائی اعلان کے مطابق دالبندین میں بھی...
ہرنائی ہرنائی وگردونواح میں ہلکی بارش اور شدید ژلہ باری فصلات کو شدید نقصان جبکہ ندی نالوں میں سیلابی ریلے...
کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 4 ایرانی پٹرول پمپ سیل کرکے 4 مالکان کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق...