لسبیلہ (پ ر) کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کھرکھیڑاچیک پوسٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلیکٹر سید طلحہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر عمران خان پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز کسٹم کے عملے کے ہمراہ کھر کھیڑا چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک مزدا ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 19.832 کلو گرام ویڈ جو پلاسٹک کے ڈبوں اور جار میں چھپائی گئی تھی برآمد کرکے قبضے میں لیکر ٹرک تحویل میں لیتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کسٹم حکام کے مطابق قبضے میں لی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 158000000 ہے۔ کارروائی کے دوران ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 3افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ ڈپٹی کلکٹر نے کہا کہ کسٹم کی جانب سے کارروائی کے بعد دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیاجارہا ہے، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں قائم کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈائون کے علاوہ اربوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
کوئٹہ بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میںنیب بلوچستان نے گورنمنٹ بوائز سنڈیمن ہائی سکول کوئٹہ میں...
کوئٹہ صوبائی مشیرماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
حب حب ہائیٹ کے علاقے میں ٹھیکیدار غلام حسین پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی، دو مبینہ ڈاکو...
کوئٹہعیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران سول ہسپتال کوئٹہ میں 15 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا۔ عیدالاضحیٰ کی...
کوئٹہ بی این پی عوامی ضلع بولان کچھی کے سابق صدر حاجی میر داؤد خان بنگلزئی، میر نواب خان بنگلزئی کی والدہ...
دالبندین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی اور صوبائی اعلان کے مطابق دالبندین میں بھی...
ہرنائی ہرنائی وگردونواح میں ہلکی بارش اور شدید ژلہ باری فصلات کو شدید نقصان جبکہ ندی نالوں میں سیلابی ریلے...
کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 4 ایرانی پٹرول پمپ سیل کرکے 4 مالکان کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق...