اسلام آباد (خالد مصطفی ٰ) با لآ خر ایک بڑی پیش رفت کے تحت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سر براہی میں20رکنی ٹا سک فورس نے سی سی آئی فیصلے کی روح کے مطابق تر میم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012ء تحت تا خیر کا شکار عمل درآمد فریم ورک کی منظوری دے دی ۔ نائب وزیراعظم نے مذکورہ ٹاسک فورس کے 5اجلاس کئے جن میں گیس سے متعلق معالات زیر غور آئے ۔ ای اینڈ پی پالیسی سے متعلق تھے ۔ با لآخر اسحاق ڈار نے بتایا کہ فریم ورک کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ جس کے تحت ایکسپلوریشن اینڈ پر وڈکشن کمپنیاں مستقبل میں دریافت شدہ گیس کی ایک تہائی مقدار نجی شعبے کو مسابقتی شرح پر فروخت کر سکیں گی ۔ یہ بات پیر کو یہاں مذ اکراتی عمل میں شریک ایک سینئر افسر نے جنگ کو بتائی ۔ استحاق ڈار نے بتایا جب مشترکہ مفادات کو نسل (سی سی آئی ) نے فیصلہ کیا کہ ایکسپلوریشن اینڈ پر وڈکشن کمپنیاں مستقبل میں دریافت شدہ گیس کی 35فیصد مقدار فروخت کر سکتی ہیں تب عمل درآمد فریم ورک بنانے اور اس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے ۔ تا ہم اسحاق ڈار نے بڑی دانشمندی سے معاملے کو سنبھالا ۔ ملک تیل و گیس صنعت کے عظیم تر مفاد میں فریم ورک کی منظوری حاصل کی ۔ قبل ازیں اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک کی سر براہی میں پیٹرولیم ڈویژن نے اپنی دی جانے والی تجاویز میں نجی شعبے کےلیے 35فیصد گیس مختص کئے جانے کی مخالفت کی تھی ۔ اور تجویز دی تھی کہ 7بر سوں میں اس پر مرحلہ وار عمل کیا جائے ۔ لیکن ای اینڈ کمپنیوں نے اس تجویز کی مخالفت کی اور اسے سی سی آئی کے فیصلے کی روح کے منافی قرار دیا ۔ لیکن اسحاق ڈار نے پیٹرولیم ڈویژن کےلیے گنجائش نکالتے ہوئے ایک سال کے لیے 100ایم ایم سی ایف کی پابندی لائی ۔ جس کے تحت نجی شعبہ پہلے سال میں مذکورہ مقدار میں گیس نہیں خرید سکتا ۔ اب یہ عمل درآمد فریم ورک آج منگل کو ایکینک اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا ۔ جس کے بعد اہی ای اینڈ پی کمپنیاں نجی شعبے کو35فیصد نو دریافت گیس فروخت کر سکیں گی ۔ جو ایک سالہ پابندی کے بعد نیلام ہوگی ۔ اگر 300ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوتی ہے ۔ تو 100ایم ایم سی ایف ڈی گیس بولی کے ذریعہ نجی شعبے کو فروخت کی جا سکے گی ۔ ایکینک اجلاس کی صدارت بھی اسحاق ڈار کریں گے۔ تاہم پابندی کے معاملے کا سالانہ بنیاد پر از سر نو جائزہ لیا جائے گا ۔ اگر300ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد مقدار میں گیس دریافت ہوتی ہے ۔ مثال کے طور پر دریافت ہونے والی گیس500ایم ایم سی ایف ڈی تک ہو تب نجی شعبے اس مقدار کا 35فیصد حاصل کر سکے گا ۔ فیصلے سے گیس کے شعبے میں بھاری گردشی قرضے پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...