کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست دان ،سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے کچھ لوگ مسنگ ہیں ان کو اس دھرنے میں ڈھونڈا جائے گا،مراد سعید آگئے تو فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی بندہ نہیں بچا سکتا، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، سردار لطیف کھوسہ نےکہا کہ 24 نومبر کو جب لوگ نکلیں گے تو یہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔میں ابھی بھی قائم ہوں نومبر کے مہینے میں ہی عمران خان باہر ہوگااور یہ چور ، ڈاکو ،لٹیرے بھاگ جائیں گے،اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوجائے تو یہ حکومت ایک دن نہیں رہ سکتی،اگر ایک دن یہ حکومت رہ جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔سینئر سیاست دان ،سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں حکومت کا اتحادی نہیں مجھ پر اتنا برا وقت نہیں آیا۔کوئی کہے کہ میں حکومت کا اتحادی ہوں تو طنز لگتا ہے۔میں ایس آئی ایف سی کا ضرور خیر خواہ ہوں۔ حکومت کی درست چیز ہوگی سپورٹ کروں گا نہیں ہوگی تو نہیں کروں گا۔امریکا اور برطانیہ سے بھی خطوط آگئے ہوا کچھ نہیں۔میں عمران خان کو سیاسی طو رپر بچانا چاہتا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے اردگرد لوگ وہی کررہے ہیں جو میں کہتا رہا ہوں۔عمر ایوب نعرہ لگا رہے ہیں ہم کفن باندھ کر آئے ہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔مجھے کلپس دینا پڑ جائیں گے پتہ چل جائے گا کفن کس نے پہنا ہوا ہے کس نے سر پر ناڑا باندھا ہوا ہے۔9 مئی کے کچھ لوگ مسنگ ہیں ان کو اس دھرنے میں ڈھونڈا جائے گا۔مراد سعید آگئے تو فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی بندہ نہیں بچا سکتا۔ یہ دھرنا بھی لوگوں کو مروانے کے لئے کیا جارہا ہے پہلے کی طرح فلاپ شو ہوگا۔کے پی حکومت کی مشینری ہوگی چھ سات ہزار آدمی آجائے گانہ دھرنا ہوگا نہ بلبلہ پھٹے گا۔اسٹیبلشمنٹ کے لئے یہ لاسٹ یا سیکنڈ لاسٹ کال نہیں شوغل میلہ ہے۔24 نومبر کوبانی پی ٹی آئی کی کوئی رہائی نہیں ہوگی۔ ن لیگ کی شیل لائف ختم ہوچکی ہے پنجاب میں بھی حالت ٹھیک نہیں ۔تحریک انصاف میں اس وقت6 سے8 دھڑے ہیں۔کوئی ایم پی اے 50 افراد احتجاج کے لئے لے آیا تو سلام پیش کروں گا۔آج جس کیس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے وہ میری وجہ سے ہوئے۔یہ نالائق اور نکمی حکومت ہی ہوسکتی ہے جو ایسے کیسز بناتی ہے۔24نومبر کو دہشت گردی کا خطرہ ہے۔اپنی بات پر کھڑا رہتا ہوں وزیروں کی طرح ٹرمپ کے خلاف بیان ڈیلیٹ نہیں کرتا۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...