پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بنالی، حکومت

19 نومبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پی ٹی آئی کی جانب سےچوبیس نومبرکو اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کی کال سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے اپنی حکمت عملی بنا لی ہے۔وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز سے ہینڈل کرنے کیلئے اسلام آباد میں رینجرز اوراضافی ایف سی تعینات کرنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں-اسلام آباد پولیس نے 22نومبر سے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے نو ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگ لی گئی ہیں۔جبکہ ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ اسلام اآ باد نے اسلام اآ باد میں دفعہ 144نافذ کردی ہے جسکے تحت دھرنا یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی ۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کیلئے سیکورٹی کےسخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکاروں کی خدمات مکمل اینٹی رائٹ کیٹس کے ساتھ مانگی ہیں-ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نےمتعلقہ اداروں سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5 ہزار اورفرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے خط لکھ کر رینجرز اور اضافی ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی ہے-ذرائع کا بتانا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کوبہتر انداز سےہینڈل کرنےکیلئے رینجرز اورایف سی کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی سنٹرل ایپکس کمیٹی کا ملتوی شدہ اجلاس اب آج ہوگا۔