اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں نیشنل ایکشن پلان کی سنٹرل ایپکس کمیٹی کا پیر کو بلایا گیا۔اجلاس بوجوہ منعقد نہیں ہو سکا۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق یہ اجلاس اب آج بروز منگل 19 نومبر کو وزیر اعظم ہائوس اسلام آ باد میں وزیر اعظم کی زیرصدارت ہوگا۔ سیا سی وعسکری قیادت کے اس اہم اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطا بق اجلاس میں نائب وزیر اعظم اور روزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب، وزیر داخلہ سنیٹر محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون سنیٹر اعظم نذ یر تارڑ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، نیشنل کو آرڈی نیٹر نیکٹا، تمام چیف سیکرٹریز، تمام آئی جیز پولیس شریک ہونگے۔ اجلاس کو وزارت داخلہ اور حساس اداروں کی جانب سےنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جا ئیگی۔ اجلاس میں ملکی داخلی سیکورٹی صورتحال پر مشاورت کی جائیگی اور انسداد دہشت گردی کیلئے لائحہ عمل کی منظوری دی جائیگی۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...