کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سے چند روز قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اغوا ہونے والے معصوم بچے محمد مصور کے حوالے سے رابطہ کیا اور 10 سالہ معصوم مغوی بچے کی جلد بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے بچے کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فوری اور سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام ہو سکے. انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے گورنر بلوچستان کو یقین دلایا کہ محمد مصور کو جلد تلاش کرنے اور اس کی جلد بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...