کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمارے وکلاء قانون اور جمہوریت کے محافظ اور خادم ہیں۔ ہم 8 اگست کے شہداء سمیت تمام وکلاء کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. بلاشبہ آپ کے ذریعے معاشرے میں جمہوری رویوں کو پروان چڑھانے میں بھی تقویت ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رؤف عطاء، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ایڈوکیٹ میر عطاء اللہ لانگو، ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان نجم مینگل اور مسلم لیگ (ن) لائٹرز ونگ کے صدر انور نسیم کاسی سمیت سینئر وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں شریک وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو مزید استحکام بخشنے کیلئے وکلاء برادری کا تعاون پر مبنی کردار انتہائی اہم ہے۔ گورنر مندوخیل نے قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے میں وکلاء برادری کے تعاون پر مبنی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وکلاء کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کو درپیش مسائل کے دیرپا حل تلاش کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...