کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پٹیل باغ ملتانی محلہ سے چار روز قبل اغواء ہونے والے جیولر کے 11سالہ بیٹے کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین ٗ سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں نےتنظیم اتحاد چوک پرغیر معینہ مدت دھرنا جبکہ بلوچستان صرافہ جیولرزایسوسی ایشن کی جانب سے شٹر ڈاؤن تیسرے روز بھی جاری رہا ، وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جبکہ انجمن تاجران کی جانب سے شہر میں آج ہڑتال کی جائے گی ۔ دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام جام ہو گیا ،شہر بھر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ اسکول جانے والے بچوں اور خواتین سمیت سرکاری افسران کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بچے کی بازیابی کیلئے پولیس اورسیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں۔ وکلاء کی جانب سے ضلع کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سرینا چوک پہنچی جہاں وکلاء نے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کی۔اس موقع پر مغوی بچے کے چچاحاجی ملنگ کاکڑ نے بتایا کہ مصور کاکڑ جس نجی سکول میں پڑھتا ہے اس میں ان کے ساتھ اسی گھرانے دو بچے زیر تعلیم ہیں اور دونوں بچے ایک وین میں سکول جاتے اور واپس گھر آتے ہیں۔‘جس روز مصور کاکڑکا اغوا ہوا دوسرا بچہ طبیعت خراب کی وجہ سے سکول نہیں گیا تھا، انہوں نے کیا کہ بچے کی بازیابی کے لیے تاحال تاوان کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا تاہم ہمیں شبہ ہے کہ بچے کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا ہے، ہمارے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔بچے کی بازیابی کیلئے پولیس اورسیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...