کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہراہ فیصل پر ہوٹل میں آتش زدگی کے واقعات کے بعد قومی ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز منسوخ کردیئے۔پی سی بی کے مطابق شہر میں کسی دوسرے معیاری ہوٹل میں درکار 100 کمرے دستیاب نہیں تھے، ابتدائی چار چار میچز کے بعد اب دو ٹاپ ٹیمیں انونسیبل اور اسٹارز فائنل کھیلیں گی۔ تاریخ اور وینیو کا فیصلہ بعد کیا جائے گا ۔ٹورنامنٹ مختصر کرنے کا فیصلہ پلیئرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق مقامی ہوٹل میں آتشزدگی سے کسی کھلاڑی کو نقصان نہیں ہوا، آتشزدگی کے موقع پر چار ٹیمیں میچز اور ایک ٹیم پریکٹس میں مصروف تھی جبکہ پانچ کھلاڑی ہوٹل میں تھیں ،واقعے کے وقت ہوٹل میں موجود پانچوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر نکال کرحنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...