اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )شہباز حکومت ؛8ماہ گزر گئے،حجم مختصر ؛ وفاقی کا بینہ میں مزید توسیع نہ ہوسکی ، 40وفاقی وزارتوں وڈویژنز کیلئے18 وزراء،وزراء مملکت2،ایک مشیراور3معاونین خصوصی کابینہ کا حصہ ،کئی کے پاس اضافی چارج صحت،بین الصوبائی رابطہ،IT،موسمیاتی تبدیلی ‘ ریلویز‘نیشنل سیکیورٹی ،کابینہ ڈویژن ،تخفیف غربت وسماجی تحفظ کےانچارج وزیر اعظم خودہیں ، ماضی کے مقابلہ میں شہبازحکومت کا حجم مختصر ہے۔ وفاقی حکومت میں پیپلزپارٹی شامل ہوئی اورنہ ہی کابینہ میں مزید توسیع ہوسکی-وفاقی کابینہ میں توسیع نہ ہونےکے باعث وزارتیں اورڈویژنز زیادہ جبکہ وزیرکم پڑگئے -شہبازحکومت کےساڑھےآٹھ ماہ بعد بھی متعدد وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزراءسےمحروم ہیں-تمام 40وفاقی وزارتوں وڈویژنز کےلیے18 وفاقی وزراء ہیں،متعددوزارتوں اور ڈویژنز کو اضافی قلمدانوں کے ذریعے چلایا جارہا ہے یا وزیر اعظم نے قلمدان اپنے پاس رکھ لیے ہیں-وزیر اعظم کی کابینہ کوئی خاتون وفاقی وزیر بھی شامل نہیں ۔کابینہ ڈویژن کےذرائع کےمطابق شہبازشریف کی بطور وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن 4مارچ 2024کوہوا تھا،اس کے بعدسےلیکراب تک کئی اہم وزارتوں اورڈویژنزکواضافی قلمدانوں کے ذریعےچلایاجاریا ہےیاوزیراعظم نے قلمدان اپنےپاس رکھے ہوئےہیں-ذرائع کےمطابق اس وقت صحت،بین الصوبائی رابطہ،آئی ٹی اورموسمیاتی تبدیلی کی وزارتیں وفاقی وزرا سےمحروم ہیں جبکہ وزارت ریلویزکا قلمدان بھی وزیراعظم نےاپنےپاس رکھاہوا ہے ۔ ذرائع کاکہنا کہ وزیراعظم نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ، کابینہ ڈویژن اورتخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن کےانچارج وزیربھی خودہیں جبکہ وزیراعظم نے توانائی کی وزارت کابھی وفاقی وزیرنہیں لگایا۔ وزارت توانائی کےدونوں ڈویژنز یعنی پاوراور پیٹرولیم کےالگ الگ وزیربنائےگئے ہیں۔اویس لغاری پاوراور مصدق ملک پیٹرولیم ڈویژن کے وزیر ہیں۔مصدق ملک کووزارت آبی وسائل کااضافی قلمدان بھی تفویض کیاگیاہے۔ تمام18وفاقی وزراء کوایک یاایک سےزائد وزارت اورڈویژن کا قلمدان دیاگیا ہے،18میں سے12وفاقی وزراء کواضافی قلمدان تفویض کیاگیا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کودفاعی پیداوار اورہوابازی کااضافی قلمدان دیا گیا ہے۔وفاقی وزیرصنعت وپیداواررانا تنویر حسین کےپاس نیشنل فوڈسیکیورٹی کااضافی قلمدان ہےجبکہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑکےپاس انسانی حقوق اورپارلیمانی امورکی اضافی وزارتیں ہیں-اسی طرح وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیزچوہدری سالک کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان دیاگیا ہے۔وزیرنجکاری عبد العلیم خان کےپاس سرمایہ کاری بورڈاورمواصلات کے اضافی قلمدان ہیں۔وزیرسیفران امیرمقام کوامور کشمیر اورگلگت بلتستان کااضافی قلمدان دیا گیاہے ۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ کےپاس قومی ورثہ اورثقافت کا اضافی قلمدان ہے،وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کےپاس تعلیم وتربیت کا اضافی قلمدان ہے،وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کوریونیویعنی ایف بی آر کا اضافی قلمدان تفویض کیاگیا ہے۔وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ کےپاس اسٹبلشمنٹ ڈویژن کا اضافی قلمدان ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کونارکوٹکس کنٹرول کااضافی قلمدان دیاگیا ہے-اس وقت وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال،وزیر تجارت جام کمال،وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر شیخ،وزیر ہاؤسنگ اینڈورکس ریاض پیرزادہ اوروزیر پاور اویس لغاری کے پاس اضافی قلمدان نہیں ہیں-وزیراعظم نےکابینہ میں شامل واحد خاتون رکن شزاہ فاطمہ کووفاقی وزیر نہیں بنایا،وہ اس وقت آئی ٹی کی وزیرمملکت کےطورپرخدمات انجام دے رہی ہیں۔ کابینہ ڈویژن ذرائع کےمطابق وزیراعظم کے وزراء، وزراءمملکت، مشیراورمعاونین خصوصی کی تعداد 24بنتی ہےجن میں وفاقی وزراء18،وزراء مملکت2، ایک مشیراور3معاونین خصوصی شامل ہیں۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...