جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت تمام نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی

19 نومبر ، 2024

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیس میں مقدمے میں نامزد ملزمان بشمول بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان، عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر، زلفی بخاری اور صداقت عباسی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو پر حملے سے متعلق کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی کردی ہے۔ اس سلسلے میں عدالت نے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈی جی امیگریشن کو خط بھجوا دیا۔