اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آئین میں کی جانے والی 26ویں ترمیم کیخلاف 28خواتین وکلا ء نے بھی سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی ،موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیم شہریو ں کے بنیادی بحقوق کیخلاف ، سینیٹ میں تمام صوبوں کی نمائندگی بغیر آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی،درخواست گزار زینب جنجوعہ اور ایمان مزار ی ایڈوکیٹ سمیت 28 خواتین وکلا ء نے سوموار کے روز دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاق پاکستان اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بناتے ہوئے اس حوالہ سے دائر تمام درخواستوں کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا فل بنچ تشکیل دینے کی استدعاکی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ درخواستوں کاجائزہ لینے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دیتے ہوئے مسول الیان کو آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام تر اقدامات پر عملدرآمد سے روکا جائے،درخواست گزاروں کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم شہریو ں کے بنیادی حقوق کیخلاف ہے،جبکہ سینیٹ میں تمام صوبوں کی نمائندگی کے بغیر آئین میں ترمیم کی ہی نہیں جاسکتی ہے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...